چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کا 46واں بیڑہ ژان جیانگ کی ایک فوجی بندرگاہ سے روانہ ہو رہا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے فریگیٹ فلوٹیلا کے ایک بحری بیڑے نے چین کے مشرقی سمندر میں ایک خاص علاقہ میں جامع اور زمینی حقائق کے مطابق تربیتی مشقیں کی ہیں۔ یہ بیڑہ متعدد بحری جہازوں پر مشتمل تھا۔
جمعہ کے روز آن لائن جاری ہونے والے ایک بیان میں کمانڈ نے کہا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد بیڑے کی مشترکہ جنگی صلاحیتوں کو جانچنا اور اندازہ لگانا ہے۔
میری ٹائم تربیت 10 زمینی حقائق کے مطابق جنگی تربیت کےموضوعات پر مشتمل تھی۔ ان میں جوائنٹ اینٹی سب میرین آ پر یشنز،مشترکہ تلاش اور بچاؤ،اور نقصان پر قابو پانے کی کارروائی بھی شامل تھی۔
بیان کے مطابق مشقوں میں زمینی حقائق کے مطابق جنگی حالات کے لئے بیڑے کی تیاری کو مئوثر طور پر آزمایا اور بڑھایا گیا۔
