اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی ثقافتی ترقی میں سیاسی مشیر اپنا کردار ادا کریں، وانگ...

چین کی ثقافتی ترقی میں سیاسی مشیر اپنا کردار ادا کریں، وانگ ہوننگ

چین، بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن وانگ ہوننگ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے 9 ویں  سیشن کے اختتامی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر وانگ ہوننگ نے سیاسی مشیروں پر زور دیا ہے کہ وہ ثقافتی شعبے میں گہری اصلاحات سے متعلق امور پر تحقیق اور تبادلہ خیال جاری رکھیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ نے یہ بات چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے قائمہ کمیٹی کے سیشن کے اختتامی اجلاس سے خطاب میں کہی۔

انہوں نے سیاسی مشیروں سے کہا  کہ وہ ملک کی ثقافتی قوت کو مضبوط بنانے کے لئے دانشمندی کو یکجا کریں۔

وانگ نے ان پر زور دیا کہ وہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے نظام کا استحکام برقرار رکھتے ہوئے اسے مئو ثر طریقے سے آگے بڑھائیں اور اس کے سیاسی فوائد سے بھرپور استفادہ کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!