اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کے فروغ کے لئے مشترکہ...

چین پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کے فروغ کے لئے مشترکہ طورپر کام کرے گا،چینی وزیراعظم

لاؤس کے وینٹیان میں 19ویں مشرقی ایشیا سر براہی اجلاس کا منظر۔(شِنہوا)

وینٹیان(شِنہوا)چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین پر امن بقائے باہمی  کے  پانچ ا صولوں  کے مزید فروغ  اور بنی نوع انسان کے لئے ایک مشترکہ مستقبل کے ساتھ   ایک کمیونٹی  کی تعمیر  بارے تمام فریقوں  کے ساتھ  کام کرنے  کے لئے  تیار ہے  ۔

لی چھیانگ نے 19ویں مشرقی ایشیا سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  تمام فریقوں پر زور دیا کہ امن  اور بھائی چارے کو برقرار رکھیں، باہمی فائدے اور  یکساں نتائج  کے لئے کام  کریں اور  کھلے پن اور تعاون کو فروغ دیں۔

انہوں نے  ایشیا بحرالکاہل  کے آزاد تجارتی علاقہ  کی تعمیر  کا کام تیز کرنے،علاقائی اقتصادی انضمام کے فروغ اور اقتصادی اور تجارتی معاملات کو  سیاسی اور سکیورٹی معاملات میں تبدیل کرنے سے گریز کرنے پر زور دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!