گلوبل لنک |عالمی تہذیبی اقدام، تنوع اور اتحاد کی اہمیت کو نمایاں کرتا ہے: ایرانی سیاسی جماعت کے رہنما
جھلکیاں:
ایک ایرانی سیاسی جماعت کے لیڈر نے چین کے مجوزہ عالمی تہذیب کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ یہ نیا اقدام تنوع اور اتحاد، دونوں کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔
#GLOBALink
ذیلی سرخیاں اور ساؤنڈ بائیٹس:
عالمی تہذیب کا اقدام، عالمی ترقی اور گلوبل سیکورٹی کے تصورات کے بعد چین کی جانب سے دنیا کے لیے پیش کیا جانے والا ایک نیا ایک نیا اہم عوامی اقدام ہے۔
اس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ مختلف تہذیبوں کے درمیان رواداری، بقائے باہمی، باہمی روابط اور باہمی سیکھنے کا عمل، نوع انسان میں جدیدیت کے فروغ کے لیے اہم ترین ہیں۔
ایک ایرانی سیاسی جماعت کے رہنما نے عالمی تہذیب کے اقدام کو سراہتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ یہ نیا اقدام تنوع اور اتحاد دونوں کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔
ساؤنڈ بائیٹ (فارسی): اسد اللہ بادامچھیان، جنرل سیکرٹری، اسلامی متلفاح پارٹی، ایران
"ہمیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ چینی رہنما نے عالمی تہذیب کا مسئلہ اٹھایا ہے۔ دنیا کے لوگوں کو اپنی تہذیبوں اور ثقافتوں کو عالمی تہذیب کی ٹوکری میں یکجا کرنے کی دعوت دی جانی چاہیے، اور پھر انہیں عالمی تعلقات اور رابطوں کے موجودہ ڈھانچے اور صنعت، ترقی اور مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام انسانی تہذیبوں پر مبنی ایک تہذیب کی جانب بڑھنا چاہیے۔ لہذا اس تناظر میں ہم یہ اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں کہ چینی رہنما کے تجویز کردہ اقدام کے لیے کوشش کریں۔”

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link