اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا ویڈیوزگلوبل لنک | یوگنڈا کا شہری بانس کے کاروبار میں کامیاب چینی...

گلوبل لنک | یوگنڈا کا شہری بانس کے کاروبار میں کامیاب چینی تجربات پر عمل پیرا

گلوبل لنک | یوگنڈا کا شہری بانس کے کاروبار میں کامیاب چینی تجربات پر عمل پیرا

جھلکیاں:

ایک ایسے وقت میں جب یوگنڈا جنگلات کی کٹائی میں مصروف ہے بانس کا ایک مقامی کسان ناکاسیکے ضلع میں بانس کی کھیتی کو فروغ دینے  کے لئے کوشاں ہے۔ اس کا ماننا ہے کہ چین سے سیکھی گئی تکنیک ماحولیاتی تحفظ اور روزگار کے لئے ایک قابل عمل حل فراہم کرتی ہے۔ #GLOBALink

ذیلی عنوانات اور ساؤنڈ بائٹس:

ایک ایسے وقت میں جب یوگنڈا جنگلات کی کٹائی میں مصروف ہے بانس کا ایک مقامی کسان ناکاسیکے ضلع میں بانس کی کھیتی کو فروغ دینے میں پیش پیش ہے، اس کا ماننا ہے کہ چین سے سیکھی گئی تکنیک ماحولیاتی تحفظ اور روزگار کے لئے ایک قابل عمل حل فراہم کرتی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): اینڈریو کلیما نڈاولا، بانس کا کاشتکار

"درختوں کی تیز تر کٹائی کی  ایک وجہ جلانے اور تعمیرات کے لئے لکڑی کی بڑھتی ہوئی ضرورت ہے اور آپ جانتے ہیں کہ بانس ہی یہ ضرورت پوری کر سکتا ہے، اس لیے ہم بانس کی کاشت کو فروغ دے رہے ہیں، بانس کو تعمیرات کے لیے استعمال کر رہے ہیں، لکڑی کے لیے استعمال کر رہے ہیں، اس کا کھانے کے طورپر استعمال کر رہے ہیں۔ بجائے اس کے کہ آپ اُن قیمتی درختوں کو کاٹیں جنہیں بڑھنے میں 30 سال لگ جاتے ہیں۔ آپ بانس کی کٹائی کرسکتے ہیں جسے بڑھنے میں 3 سال لگتے ہیں اور آپ اس کی  ہر سال کٹائی کرتے رہتے ہیں یہ بڑھنے کا عمل جاری رکھتا ہے۔”

2012 میں چین میں دو ماہ تک بانس کے انتظام کی تربیت حاصل کرنے والے نڈاولا نے 2013 میں 1 لاکھ 50 ہزار پنیری کے ساتھ اپنا بانس نرسری فارم شروع کیا۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): اینڈریو کلیما نڈاولا، بانس کا کاشتکار

"2012 میں مجھے بانس کے بارے میں مطالعہ کرنے اور بانس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے چین جانے کا موقع ملا۔ میں نے سوچا کہ یہ چیز یوگنڈا میں کام کر سکتی ہے۔ یہ یہی وہ چیز ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے۔”

آج ان کے کھیت، جسے ٹیلنٹ ایگرو فارسٹری فارم کہا جاتا ہے، میں 53 ہزار ہیکٹر بانس ہے۔

نڈاولا کا ماننا ہے کہ بانس گھروں کے لئے آمدنی پیدا کرنے کے مواقع فراہم کرسکتا ہے اور ایسی متعلقہ صنعتیں  تخلیق کرسکتا ہے جن سے لاکھوں نوجوانوں کو روزگار مل سکتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): اینڈریو کلیما نڈاولا، بانس کا کاشتکار

"ہمیں نوجوانوں کی بیروزگاری کا مسئلہ درپیش ہے۔ ہمارے ہاں جنگلات کی کٹائی کا مسئلہ ہے۔ لہٰذا ہم بانس کو خام مال کے طور پر استعمال کرتے ہوئے گھریلو صنعتیں قائم کر سکتے ہیں جو لاکھوں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کر سکتی ہیں۔”

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!