اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین،سنکیانگ تا وسط ایشیا گاڑیوں کے لیے مال بردار ٹرین کا آغاز

چین،سنکیانگ تا وسط ایشیا گاڑیوں کے لیے مال بردار ٹرین کا آغاز

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے ہو رگوس میں ہا مت ترگن ہورگوس ریلوے پورٹ پرکرین آ پریشنز کی صورتحال کا جا ئزہ لے رہا ہے۔(شِنہوا)

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختارعلاقے کے صدر مقام ارمچی سے قازقستان کے شہر الماتے کے لئے جمعرات کو ایک مال بردار ٹرین روانہ ہوئی۔اس میں 2 کروڑ 70 لاکھ یوآن (تقریباً 38 لاکھ 20 ہزارامریکی ڈالرز) مالیت کی گاڑیاں لدی ہوئی تھیں۔ٹرین کی روانگی کے ساتھ ہی سنکیانگ سے وسط ایشیا تک پہلی وہیکل ٹرانسپورٹ ٹرین کا آغاز ہوا جس سے چین اور وسط ایشیا کے ممالک کے درمیان گہرے اقتصادی و تجارتی تعاون کی راہ ہموار ہوئی۔

ژونگ شی یون (سنکیانگ) انٹرنیشنل لاجسٹکس کمپنی کے ڈپٹی جنرل منیجر یانگ گوانگ کے مطابق نقل و حمل کے اس طریقہ کار میں سڑک اور ریل کو یکجا کیا گیا ہے جس سے لاجسٹک اخراجات اور وقت میں کمی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ نقل وحمل کا یہ ذریعہ دیگر ذرائع کی نسبت محفوظ ہے۔

سنگیانگ ، چین کی گاڑیوں کی برآمدات کا ایک اہم مرکز ہے یہ ایک جدید ریلوے لاجسٹک نیٹ ورک کے قیام کی کوششوں میں مصروف عمل ہے ۔

 رواں سال اب تک 83 ہزار 781 گاڑیاں خطے کی ہور گوس اور الاشانکو بندرگاہوں سے برآمد کی جاچکی ہیں جو گزشتہ برس کی نسبت 2.9 فیصد زائد ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!