چین ، دارالحکومت بیجنگ میں چائنہ انٹرنیٹ کانفرنس 2024 کے نمائشی علاقے میں ایک خاتون (بائیں) معمر افراد کے لئے تیار کردہ ایک معاون آلہ آزمارہی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ نے 80 برس اور اس سے زائد عمر کے اپنے بزرگ شہریوں کے لئے خدمات کی ضمانت یقینی بنانے کے لئے نئے معاون اقدامات شروع کردیئے ہیں۔
بلدیاتی شہری امور بیورو کے مطابق تازہ ترین 20 اقدامات میں طلب کے تعین کا تخمینہ لگا نا اور بنیادی سہولیات مستحکم کرنا ، خدمات بہتر بنانا، جامع خدمات کا دائرہ کار وسیع کرنا ، طبی خدمات کی فراہمی میں بہتری کے ساتھ ساتھ متعلقہ خدمات کو زیادہ پیشہ ورانہ، معیاری اور اسمارٹ بنانا شامل ہے۔
شہری امور بیورو کے نائب سربراہ گو ہانگ چھیاؤ نے کہا کہ یہ اقدامات شہر کے 80 برس یا اس سے زائد عمر کو افراد کے لئے اٹھائے گئے ہیں اور ان میں جسمانی اور ذہنی طور پر کمزور افراد بھی شامل ہیں۔
گو کے مطابق اس وقت بیجنگ میں 80 برس یا اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 6 لاکھ 98 ہزار ہے۔ ان میں 1 لاکھ 63 ہزار 600 اپنی دیکھ بھال کرنے سے قاصر ہیں۔
