بیجنگ، پیپلز بینک آف چائنہ کا بیرونی منظر- (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے مرکزی بینک نے اعلان کیا ہےکہ اس نے "سرمایہ کی منڈی کی مثبت اور مستحکم ترقی” کے لئے ابتدائی طور پر 500 ارب یوآن (تقریباً 71 ارب امریکی ڈالر) کے سیکیورٹیز، فنڈز اور انشورنس کمپنیوں کے تبادلے کی سہولت (ایس ایف آئی ایس ایف) قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیپلز بینک آف چائنہ کے بیان کے مطابق سرمایہ کی منڈی کی مدد کے لئے چین کے تخلیق کردہ پہلے مانیٹری پالیسی اقدامات اہل ایس ایف آئی ایس ایف سکیورٹیز، فنڈز اور بیمہ کمپنیوں کو اپنے اثاثوں، بانڈز، سٹاک ای ٹی ایف اور سی ایس آئی 300 انڈیکس میں ہولڈنگز کو ٹریژری بانڈز اور مرکزی بینک کے بلوں کے بدلے ضمانت کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت دے گا۔
سی آئی ٹی آئی سی سیکیورٹیز کے تجزیہ کار تیان لیانگ نے کہا کہ یہ طریقہ متعلقہ اداروں کی فنڈز حاصل کرنے اور سٹاک میں سرمایہ کاری کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنا سکتا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق ایس ایف آئی ایس ایف کے پیمانے کو صورتحال میں پیشرفت پر منحصر کیا جاسکتا ہے۔
اہل سیکورٹیز، فنڈز اور انشورنس کمپنیوں کی درخواستیں جمعرات سے وصول کی جارہی ہیں۔
