چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں شی چھنگ سیٹیلائٹ لانچ سنٹر سے لانگ مارچ 3-بی راکٹ انٹرنیٹ سروسز کا نیا سیٹیلائٹ لے کر خلا میں روانہ ہو رہا ہے۔ (شِنہوا)
شی چھانگ (شِنہوا) چین نے ملک کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں شی چھانگ سیٹیلائٹ سے بلند مدار کیلئے انٹرنیٹ سروسز کا نیا سیٹیلائٹ خلا میں روانہ کردیا۔
یہ سیٹیلائٹ جمعرات کی رات بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق 9 بج کر 50 منٹ پر لانگ مارچ۔3 بی راکٹ کے ذریعے خلا میں چھوڑا گیا جو اپنے متعین مدار میں داخل ہوا۔ یہ انٹر نیٹ کی خدمات فراہم کرنے والا تیسرا بلند مدار کا حامل سیٹیلائٹ ہے۔
لانچ سنٹر کے مطابق یہ لانگ مارچ راکٹ سلسلے کا 538 واں مشن ہے۔
