بیجنگ (شِنہوا) چین بین الاقوامی تنظیم برائے تحفظ تخلیقی حقوق (اے آ ئی پی پی آئی) کی عالمی کانگریس 2024 کی میزبانی کرے گا جو 19 سے 22 اکتوبر تک چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں ہوگی۔
رواں سال کانگریس کا موضوع ’ تخلیقی حقوق (آئی پی) کا تحفظ اور جدت پر مبنی ترقی‘ ہے۔
چائنہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (سی سی پی آ ئی ٹی) کے نائب سربراہ یو جیان لونگ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان کی کونسل اور بین الاقوامی تنظیم برائے تحفظ تخلیقی حقوق کی میزبانی میں ہونے والی کانگریس میں 92 ملکوں اور خطوں کے 2 ہزار 259 مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔
یو جیان لونگ نے کہا کہ چین پہلی مرتبہ اے آ ئی پی پی آئی کی عالمی کانگریس کی میزبانی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عالمی سطح پر آ ئی پی کے حوالے سے چین کی تاریخی کامیابیوں کے اعتراف کا ثبوت ہے۔ کانگریس سے چینی اور غیرملکی آئی پی تنظیموں کے درمیان تعاون کو فروغ ملے گا۔
سی سی پی آ ئی ٹی کے مطابق کانگریس خصوصی فورمز اور کورٹ سیشنز سمیت مختلف سرگرمیوں پر مشتمل ہوگی۔ ان سیشنز میں تخلیقی حقوق کے شعبے میں ملکیت، ٹریڈ مارک اور کاپی رائٹس جیسے ملکیتی حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوگی۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link