اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے 6 اکتوبر کے دہشت گرد حملے کی تحقیقات کے لئے...

چین نے 6 اکتوبر کے دہشت گرد حملے کی تحقیقات کے لئے انٹر ایجنسی ورکنگ گروپ پاکستان بھیج دیا، ترجمان

کراچی میں جناح بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب دہشت گرد حملے میں تباہ شدہ کاریں دیکھی جاسکتی ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین نے پورٹ قاسم کول پاور پلانٹ پر کام کرنے والے چینی اہلکاروں کے قافلے پر حملے کے بعد فوری طور پر ایک انٹر ایجنسی ورکنگ گروپ پاکستان بھیجا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے جمعہ کو متعلقہ سوال کے جواب میں کہا کہ 8 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچنے کے فوراً بعد ورکنگ گروپ نے پاکستان میں اپنے سفارتخانے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والی متعلقہ کمپنی کے ساتھ کام کا آغاز کیا۔

ترجمان کے مطابق ورکنگ گروپ نے پاکستان کی وزارتِ خارجہ، وزارتِ داخلہ، فوج، پولیس اور انٹیلی جنس محکموں کے ساتھ تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ ورکنگ گروپ نے پاکستانی حکام پر زور دیا کہ وہ حملے سے متعلق امور سے مناسب انداز میں نمٹیں، زخمیوں کی حفاظت کیلئے ہر ممکن کوشش کریں، جامع تحقیقات کرکے تمام ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں اور پاکستان میں موجود چینی حکام، اداروں اور منصوبوں کی سلامتی اور تحفظ یقینی بنائیں۔

چینی ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور وہ ذمہ داروں کے تعین کیلئے واقعے کی مکمل تحقیقات کررہا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے یقین دلایا ہے کہ وہ سکیورٹی اقدامات کو مزید مستحکم کرے گا اور پاکستان میں چین کے مفادات کے تحفظ کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان میں قیام کے دوران ورکنگ گروپ نے چینی باشندوں کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کی، ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور منصوبے کے کیمپ میں تعینات کمپنی کے ملازمین سے ملاقات کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!