جمعرات, ستمبر 11, 2025
تازہ ترینچینی فوجی طیارہ کورین جنگ کے شہداء کی باقیات واپس لانے...

چینی فوجی طیارہ کورین جنگ کے شہداء کی باقیات واپس لانے کے لئے جمہوریہ کوریا روانہ

چین ہفتہ کو شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے دارالحکومت شین یانگ میں 30 چینی عوامی رضاکار (سی پی وی) فوجیوں کی باقیات کی تکریم کے لئے تدفین کی ایک تقریب منعقد کرے گا-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی پیپلز لبریشن آرمی کی فضائیہ کا ایک وائی-20 ٹرانسپورٹ طیارہ بدھ کی دوپہر جمہوریہ کوریا (آر او کے) روانہ ہوا تاکہ امریکہ کے خلاف مزاحمت اور کوریا کی مدد کی جنگ کے دوران شہید ہونے والے چینی عوامی رضاکاروں (سی پی وی) کے مزید 30 شہداء کی باقیات واپس لائی جاسکیں۔

سابق فوجیوں کے امور کی چینی وزارت کے مطابق شہداء کی باقیات اور متعلقہ اشیاء جمعہ کے روز جنوبی کوریا کی جانب سے چین کے حوالے کی جائیں گی۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت سی پی وی شہداء کی باقیات کی 12 ویں واپسی ہو گی۔

سال 2014 سے 2024 کے درمیان چین اور جمہوریہ کوریا نے بین الاقوامی قوانین اور انسانی بنیادوں کے اصولوں کے مطابق 981 سی پی وی شہداء کی باقیات اور متعلقہ اشیاء پر مشتمل 11 مرحلوں میں کامیابی سے واپسی کے عمل کو مکمل کیا۔

دونوں ممالک نے اس سلسلے میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ جنگ 1950 سے 1953 تک جاری رہی، جس میں تقریباً 2 لاکھ چینی عوامی رضاکار فوجی شہید ہوئے تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!