جمعرات, ستمبر 11, 2025
تازہ ترینچینی وزارت دفاع نے جاپان کی فوجی تیاریوں میں اضافہ باعث تشویش...

چینی وزارت دفاع نے جاپان کی فوجی تیاریوں میں اضافہ باعث تشویش قرار دے دیا

چین کی وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ جاپان کی جانب سے جارحانہ ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان کی تیاری سمیت فوجی طاقت میں تیز رفتار اضافہ دنیا بھر کے لوگوں میں تشویش اور ہوشیاری کا سبب بن رہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ جاپان کی جانب سے جارحانہ ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان کی تیاری سمیت فوجی طاقت میں تیز رفتار اضافہ دنیا بھر کے لوگوں میں تشویش اور ہوشیاری کا سبب بن رہا ہے۔

چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے یہ بات معمول کی پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہی جو جاپانی وزارت دفاع کی طرف سے حال ہی میں جمع کرائی گئی ریکارڈ دفاعی بجٹ کی درخواست کے بارے میں تھا۔

جیانگ نے کہا کہ80 سال قبل جاپانی عسکریت پسندوں نے جو جارحانہ جنگ چھیڑی تھی اس نے ایشیائی اقوام کو بے پناہ تکالیف سے دوچار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج علاقائی ممالک کا امن کے تحفظ کا عزم پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے اور ہم جاپانی عسکریت پسندی کی واپسی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

ترجمان نے جاپان پر زور دیا کہ وہ اپنے جارحانہ ماضی پر سنجیدگی سے غور کرے اور نہ صرف اپنے پڑوسی ایشیائی ممالک بلکہ پوری عالمی برادری کے سکیورٹی خدشات کا احترام کرے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!