جمعرات, ستمبر 11, 2025
پاکستانوزیر اعظم کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات،...

وزیر اعظم کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات، دوحہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت

دوحہ: وزیراعظم شہباز شریف نے دوحہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملہ قطر کی خود مختاری، علاقائی سلامتی کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستان مشکل وقت میں امیر قطر، شاہی خاندان اور قطر کے عوام کے ساتھ ہے، مشرق وسطی میں اسرائیل کی ڈھٹائی سے جاری جارحیت کو روکنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات میں کیا۔شہباز شریف نے قطر کی قیادت اور عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی، برادرانہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں ، امت مسلمہ کو اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کے مقابلے میں اپنی صفوں میں اتحاد کی ضرورت ہے، قطر کی درخواست پر پاکستان نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے رواں سال بھارت کی بلاجواز جارحیت میں پاکستان کیلئے حمایت پر امیر قطر سے اظہار تشکر کیا، امیر قطر نے اظہار یکجہتی کے لیے دوحہ کا دورہ کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماوں نے علاقائی امن کو فروغ دینے، بین الاقوامی قانون کی پاسداری کیلئے قریبی ہم آہنگی پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماوں نے فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت میں بھی قریبی ہم آہنگی پر اتفاق کیا اور پاک قطر برادرانہ تعلقات اور خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے 15 ستمبر کو غیر معمولی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی میزبانی کے قطر کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے او آئی سی کو سربراہی اجلاس کے شریک اسپانسر اور انعقاد کیلئے اپنی رضا مندی ظاہر کی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!