جمعرات, ستمبر 11, 2025
پاکستانوزیراعظم کی امیر قطر سے ملاقات، اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم کی امیر قطر سے ملاقات، اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات میں دوحا پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی اور پاکستان کی جانب سے قطر سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

دوحا میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات میں وزیراعظم نے اسرائیلی حملے پر قطر کی قیادت اور عوام سے اظہار یکجہتی کیا، کہا اسرائیل نے قطر کی خودمختاری پر حملہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کا مقصد علاقائی استحکام کو نقصان پہنچانا ہے، اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کیخلاف اپنی صفوں میں اتحاد کی ضرورت ہے، مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی جارحیت کو روکنا ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو قطر میں اسرائیلی حملے پر سخت تشویش ہے، اسرائیلی حملہ علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسرائیلی حملہ بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے، پاکستان مشکل وقت میں قطر اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے، دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر کو پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا یقین دلایا اور غزہ میں امن کیلئے قطر کے تعمیری ثالثی کے کردار کو سراہا۔ امیر قطر نے اظہار یکجہتی کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

قبل ازیں قطر میں رہائشی علاقوں پر اسرائیل کے بزدلانہ فضائی حملے کے تناظر میں وزیراعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ دوحہ پہنچ گئے۔ قطر کے نائب وزیراعظم و وزیرمملکت دفاع  نے وزیراعظم کا ایئرپورٹ استقبال کیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی وفد میں شامل ہیں۔

دورہ قطر کی سلامتی،خودمختاری کے لئے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا عکاس ہے، دورہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان کے عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج دوحا پہنچیں گے۔ اردن کے ولی عہد پہلے ہی قطر میں موجود ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!