جمعرات, ستمبر 11, 2025
تازہ ترینچین کے 4 مقامات عالمی ورثہ آبپاشی نظاموں کی فہرست میں شامل

چین کے 4 مقامات عالمی ورثہ آبپاشی نظاموں کی فہرست میں شامل

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں جیان جیانگ یان آبپاشی نظام کا منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت آبی وسائل کے مطابق چین کے 4 مقامات کو عالمی ورثہ آبپاشی نظاموں (ڈبلیو ایچ آئی ایس) کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ان 4 مقامات میں چھی شان جھیل آبپاشی نظام، یوآن یانگ ہانی کے سیڑھی دار کھیت، جیان جیانگ یان آبپاشی نظام اور دریائے یونگ ڈنگ کی قدیم مینتوگو نہری نظام شامل ہیں۔ وزارت کے مطابق ان مقامات کو بین الاقوامی کمیشن برائے آبپاشی و نکاسی (آئی سی آئی ڈی) کی جاری 76 ویں بین الاقوامی ایگزیکٹو کونسل اجلاس کے دوران ڈبلیو ایچ آئی ایس رجسٹر میں نئی فہرست کے طور پر شامل کیا گیا۔ یہ اجلاس ملائیشیا کےشہر کوالالمپور میں منعقد ہوا تھا۔

وزارت کے مطابق نئے مقامات کی شمولیت کے بعد ڈبلیو ایچ آئی ایس رجسٹر میں شامل چینی مقامات کی کل تعداد 42 ہوگئی ہے۔

ڈبلیو ایچ آئی ایس کا اعزاز آئی سی آئی ڈی نے 2014 میں قائم کیا تھا جس کا مقصد تاریخی اہمیت اور سائنسی تجربے کے حامل آبپاشی منصوبوں کی حفاظت اور اسے فروغ دینا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!