جمعرات, ستمبر 11, 2025
انٹرنیشنلبرطانیہ کا غزہ کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار

برطانیہ کا غزہ کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار

لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر پیدا شدہ صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل امدادی سرگرمیوں میں تعطل پیدا کرنے والی رکاوٹوں کو دور کریں، تاکہ خوراک کے مسائل باقی نہ رہیں۔

برطانوی وزیر اعظم کیر سٹارمر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کیر سٹارمر نے اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ سے ملاقات میں قطر پر اسرائیلی بمباری کو قابل مذمت اور مکمل طور پر ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ قطر پر یہ حملے ایک انتہائی کلیدی شراکت دار کی خودمختاری پر حملے تھے اور امن کے لیے ان سے کچھ نکلنے کا نہیں تھا۔ کیر سٹارمر کے دفتر نے اس بیان میں یہ بھی کہا کہ برطانیہ اور اسرائیل شروع سے اتحادی ہیں۔

اس لیے برطانیہ کی یہ کوشش ہے کہ وہ قیام امن کے لیے کوششیں جاری رکھے۔ تاکہ اسرائیل و فلسطینیوں کے لیے پائیدار امن ممکن ہو سکے۔

دوسری طرف اسرائیلی صدر نے برطانوی وزیر اعظم سے ہونیوالی ملاقات کے حوالے سے کہا کہ بلاشبہ چیزیں بڑی مشکل اور دقت آمیز تھیں لیکن ہم ایک دوسرے کے ساتھ کھلے دل سے اختلاف اور اپنی دلیل پیش کرنے کی بات کر سکتے تھے کیونکہ جب اتحادی آپس میں ملتے ہیں تو اختلاف رائے کے باوجود اپنی بات کھلے دل سے کی جا سکتی ہے۔

ہم دونوں ملک تو ویسے بھی جمہوریتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کیر سٹارمر کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا منصوبہ اور انسانی بنیادوں پر غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے بارے میں خیالات دو بنیادی ایشو ہیں جن پر اختلاف پایا جاتا ہے۔

اس لیے ہم نے برطانوی حکومت کو دعوت دی ہے کہ وہ ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجے تاکہ اسے اسرائیل کے اندر سے مختلف حالات کی خبر مل سکے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!