جمعرات, ستمبر 11, 2025
پاکستانخیبر پختونخوا، سیکیورٹی فورسز کے 3 انٹلیجنس بیسڈ آپریشنز، فتنہ الہندوستان کے...

خیبر پختونخوا، سیکیورٹی فورسز کے 3 انٹلیجنس بیسڈ آپریشنز، فتنہ الہندوستان کے 19 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 3 کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 19 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 9اور 10ستمبر کو خیبر پختونخوا کے علاقوں مہمند، شمالی وزیرستان اور بنوں میں انٹلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کئے۔ بیان کے مطابق مہمند ضلع کے علاقے گلونو میں انٹلیجنس بنیاد پر آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو واصل جہنم کیا گیا، شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کئے گئے آپریشن کے دوران فائرنگ تبادلے میں مزید 4 خوارج ہلاک کئے گئے علاوہ ازیں ایک اور مقابلہ ضلع بنوں میں ہو، جہاں سیکیورٹی فورسز نے ایک خارجی کو ہلاک کیا۔

ترجمان کے مطابق ہلاک ہونیوالے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد ان علاقوں میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دیگر چھپے ہوئے خوارج کو ختم کیا جا سکے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک سے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!