وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاک بنگلادیش تعلقات مشترکہ تاریخ اور وابستگیوں پر مبنی ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف سے بنگلادیش کے مشیر برائے مذہبی امور نے ملاقات کی۔ دونوں ملکوں کے تعلقات کے مزید فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات مشترکہ تاریخ اور وابستگیوں پر مبنی ہیں ۔ امید ہے تعلقات کی رفتار برقرار رکھنے کیلئے دوروں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے بنگلادیش سے عوامی روابط ،علمی تبادلوں ، تجارتی اور اقتصادی تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیف ایڈوائزر محمد یونس سے نیویارک اور قاہرہ میں ملاقاتوں کا ذکر کیا ۔ اوردوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کیلئے ان کی خواہش کو سراہا ۔
بنگلادیش کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر اے ایف ایم خالد حسین نے چیف ایڈوائزر محمد یونس کا ایک خط بھی وزیر اعظم کے حوالے کیا ۔ جس میں سیلاب سے نقصانات پر اظہار افسوس اور امداد کی پیشکش کی گئی ہے ۔
ملاقات میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست پروازوں کی جلد بحالی پر بھی تبادلہ خیال ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے چیف ایڈوائزر محمد یونس کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ کیا ۔ بنگلادیشی مشیر نے بھی وزیراعظم کو دورہ کی سرکاری دعوت بھی دی۔
