صنعا: امریکی سنٹرل کمانڈ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمنی حوثیوں کے زیرکنٹرول علاقوں میں حوثی باغیوں کے پانچ ڈرون اور دو میزائل سسٹم کو اپنی بحریہ کی جانب سے تباہ کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نشانہ بنائے گئے علاقوں کا نام ظاہر کیے بغیرایک بیان میں امریکی سنٹرل کمانڈ نے بتایا کہ یہ ڈرون اورمیزائل سسٹم امریکی اور اتحادی افواج اور خطے میں تجارتی جہازوں کے لیے ایک واضح اور فوری خطرہ تھے۔
یمنی حکومت کے ساتھ خانہ جنگی کے آغاز کے بعد 2014 کے اواخر سے شمالی یمن کے بیشتر حصے پر قابض حوثی گروپ نے امریکی سنٹرل کمان کے اس دعوی پرتاحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔
حوثی گروپ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے گزشتہ سال نومبر سے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں اسرائیل سے منسلک بحری جہازوں کو نشانہ بناتے ہوئے میزائل اور ڈرون حملے کر رہا ہے۔
