بیجنگ: چین کے صدر شی جن پھنگ نےشنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) فورم برائے خواتین کے شرکا کو مبارکباد دی ہے۔
مبارکباد کے اپنے پیغام میں صدر شی نے کہا کہ خواتین انسانی تہذیب اور سماجی ترقی کی اہم محرک اور انہوں نے زندگی کے تمام شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ فورم کے قیام کے بعد سےمختلف ممالک کی خواتین نے شنگھائی روح کو برقرار رکھتے ہوئے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک قریبی ایس سی او کمیونٹی کی تعمیرکےلیے کوششیں کی ہیں۔
صدر شی نے کہا کہ امید ہے کہ یہ فورم مختلف ممالک کے درمیان دوستی اور عوام کے درمیان باہمی روابط کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرتا رہے گا، جس سے ایس سی او کے قریبی ثقافتی تعلق کو مضبوط کرنے میں مزیدحوصلہ افزائی حاصل ہوگی۔
چینی صدرنے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر سائنسی اور تکنیکی ترقی کو فروغ دینے اورخواتین کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کے ساتھ ترقی اور مشترکہ طور پر ایک بہتر ایس سی او فیملی کی تعمیر کاخواہاں ہے۔
فورم بدھ کو چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ میں شروع ہوا۔
