بیروت: حزب اللہ نے جنوبی لبنان پراسرائیلی فضائی حملوں میں اپنے ایک رکن کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ایک تعزیتی بیان میں، حزب اللہ نے مقتول جنگجو کی شناخت ہانی حسین عزالدین کے طور پر کی ہے تاہم مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
لبنان کے عسکری ذرائع کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں تین شہری زخمی بھی ہوئے،جنہیں طائر کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے بدھ کی علی الصبح 30 کے قریب فضائی حملے کیے، جن میں جنوبی لبنان کے کھلے علاقوں اور جنوبی سرحد کے ساتھ 9قصبوں اور دیہاتوں کو نشانہ بنایا گیا۔
