کوالالمپور: ملائیشیا کے وزیر اعظم انورابراہیم نے کہا ہے کہ چینی کاروباری ادارے اقتصادی، ثقافتی اور عوامی سطح پر تعلقات کو فروغ دیکر علاقائی انضمام میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔
کوالالمپور میں 17 ویں عالمی چینی کاروباری کنونشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر چینی کاروباری افرادعلاقائی اقتصادی تعاون کے تحفظ، اہم سپلائی چینز کی حفاظت یقینی بنانے اور عالمی سماجی و اقتصادی ترقی کے ایجنڈے کے فروغ میں بڑا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
ملائیشیا کے ایسوسی ایٹڈ چائنیز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر لو کیان چھوان نے کہا کہ تیزرفتار اور مسابقتی ماحول میں اختراع کے لئے عظیم مہارت اور مطابقت پذیری نے چینی کاروباری اداروں کو ترقی کرنے اور موجودہ و مستقبل کے عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد کی ہے۔
منتظمین نے بتایا کہ دو روزہ اس تقریب میں دنیا بھر سے 4 ہزار سے زائد کاروباری رہنما، ماہرین اور محققین نے عالمی اقتصادی ترقی کے امکانات اور مشکلات پر غور کیا۔ یہ کنونشن 1991 میں قائم ہوا تھا۔
