سینٹ پیٹرزبرگ: چین کے وزیر خارجہ اور خارجہ امور سے متعلق مرکزی کمیشن دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے سینٹ پیٹرزبرگ میں روسی فیڈریشن سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شوئیگو کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا ہے کہ چین روس کے ساتھ سٹرٹیجک روابط کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعلقات کے سٹرٹیجک مضمرات کو مسلسل فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
ملاقات کے دوران وانگ جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں نے کہا کہ ایک صدی میں غیر معمولی تبدیلیوں کے باوجود چین اور روس کے تعلقات کی مستحکم اور صحت مند ترقی بنیادی طور پر دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کی رہنمائی کی وجہ سے ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین روس کے ساتھ سٹرٹیجک رابطوں کو مضبوط بنانے، چین روس سٹرٹیجک سلامتی مشاورتی میکانزم اور قومی سلامتی کے طریقہ کارپر اعلی نمائندوں کے برکس اجلاس کے کردار کو بھرپور طریقے سے ادا کرنے اور چین روس تعلقات کے سٹرٹیجکمفاہیم کو مسلسل فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔
دریں اثنا وانگ نے کہا کہ چین برکس کے سربراہ کی حیثیت سے روس کے کام کی حمایت کرتا ہے اور برکس ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کو گہرا کرنے، برکس میکانزم کو ابھرتی ہوئی طاقتوں کے لئے ایک بڑے چینل کے طور پر تشکیل دینے اورعالمی جنوب کی یکجہتی اور تعاون کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم بنانے اوربرکس پلس تعاون میں مسلسل نئی صورتحال کھولنے کے لئے تعاون کرنے کو تیار ہے۔
اس موقع روسی فیڈریشن سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری پرشوئیگو نے کہا کہ روس اور چین کے درمیان اعلی ٰ سطحی تبادلوں اور مختلف شعبوں میں نتیجہ خیز تعاون نے روس چیناسٹریٹجک تعاون کی اعلیٰ سطح کو اجاگر کیا ہے۔
