اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینآمنہ بلوچ نے بطور سیکرٹری خارجہ ذمہ داریاں سنبھال لیں

آمنہ بلوچ نے بطور سیکرٹری خارجہ ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد: آمنہ بلوچ نے بطور سیکرٹری خارجہ ذمہ داریاں سنبھال لیں۔تفصیلات کے مطابق جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا ہے کہ آمنہ بلوچ نے بطور سیکرٹری خارجہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، 33 ویں سیکرٹری خارجہ تعینات ہونیوالی آمنہ بلوچ سینئر سفارتکار ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ آمنہ بلوچ چین میں پاکستانی قونصل جنرل رہ چکی ہیں، وہ یورپی یونین، بلجیم اور ملائیشیا میں پاکستانی سفیر بھی رہ چکی ہیں۔ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق آمنہ بلوچ پاکستان کی دوسری خاتون سیکرٹری خارجہ ہیں، اس سے قبل تہمینہ جنجوعہ سیکرٹری خارجہ کے عہدے پر فائض رہ چکی ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!