اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستاناسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.7شدت زلزلے کے...

اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.7شدت زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد: اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 5.7شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے شہری خوف وہراس کا شکار ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں راولپنڈی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، ساہیوال، چیچہ وطنی، پھولنگر، میانوالی،بھکر، تلہ گنگ، چکوال، جہانیاں، ظفروال، بھیرہ، خوشاب،میاں چنوں،کمالیہ، خانیوال، بھلوال، چنیوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، سرگودھا، کالہ شاہ کاکو، پتوکی، پشاور، ڈی آئی خان، ٹانک، وزیرستان ودیگر میں 5.7شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگ خوف وہراس کا شکار ہو کرکلمہ طیبہ کا ورد کرتے دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز ڈیرہ غازی خان کے علاقے شادی وال کے قریب تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!