ہفتہ, جولائی 26, 2025
تازہ ترینچین کا صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے...

چین کا صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کے مسودہ قانون پرغور

بیجنگ: چین کی قومی مقننہ، نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی نے بیجنگ میں شروع ہونے والے اپنے تازہ ترین اجلاس میں صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال سے متعلق قانون کے مسودے پر غور شروع کر دیا ہے۔

مسودے کے مطابق مجوزہ قانون کا مقصد صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کے ردعمل کو منظم کرنے کی کوشش کرنا اور ایسے حالات سے نمٹنے کے لیے ملکی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

مسودے میں صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کو اچانک رونما ہونیوالے ایسے واقعات سے تعبیر کیا گیا ہے جو صحت عامہ کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں یا ممکنہ طور پر اس کا سبب بن سکتے ہیں  جس کے لئے  اس ضمن میں ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

اس طرح کے واقعات میں بڑی متعدی بیماریوں کا پھیلنا، غیر واضح بیماریوں کے گروہ، بڑے پیمانے پر زہر دینے  سمیت دیگر واقعات شامل ہیں جو عوامی صحت کو نمایاں طور پر متاثر کرتے ہیں۔

قومی صحت کمیشن جس نے قانون سازی کا مشترکہ مسودہ تیار کیا ہے  کے سربراہ لی ہائی چھاو نے کہا کہ چین میں صحت عامہ سے متعلق  رد عمل کاموجودہ طریقہ کار بنیادی طور پر متعدی امراض کی روک تھام اور ان پرقابو پانے  کے قانون،  ہنگامی رد عمل  قانون اور صحت عامہ کے ہنگامی ردعمل سے متعلق قواعد و ضوابط پر مبنی ہے  جو بالترتیب 2004، 2007 اور 2003 میں نافذ العمل ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ موجودہ قوانین اور ضوابط نے صحت عامہ کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے ، لیکن نگرانی، قبل از وقت انتباہ ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور نظاموں کے مابین ہم آہنگی  جیسے شعبوں میں خلا موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس مسودہ قانون کا مقصد ان خامیوں کو دور کرنا اور عوامی صحت کے لئے قانونی تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!