اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینملک کی داخلی صورت حال سے نمٹنے کیلئے سب متحد ہیں ،مراد...

ملک کی داخلی صورت حال سے نمٹنے کیلئے سب متحد ہیں ،مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک کی داخلی صورتِ حال سے نمٹنے کیلئے سب متحد ہیں، ایک منتخب وزیر اعلیٰ کی گفتگو قابل مذمت ہے، ذاتی رنجشوں کو پیچھے رکھ کر ملکی مسائل حل کرنے ہوں گے،اللہ ملک کی لیڈر شپ کو طاقت دے کہ وہ سیاسی اور معاشی مشکلات سے مقابلہ کرسکے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی 76 ویں برسی کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزار قائد پر حاضری دی،فاتحہ خوانی کی اور تاثرات قلمبند کئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج گورنر اورکابینہ کیساتھ مزار قائد پر خراج عقیدت پیش کرنے حاضر ہوا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے ہمیں پیارا ملک پاکستان دیا، ہم قائد کے وژن پر عملدرآمد کریں گے، ملک کو اس جگہ لے کر جائیں گے جس کا خواب علامہ اقبالؒ نے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ ملک کی لیڈر شپ کو طاقت دے کہ وہ سیاسی اور معاشی مشکلات سے مقابلہ کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر کئی بار سندھ اسمبلی نے قراردادیں پاس کیں، اس سال معمول سے زیادہ بارشیں ہوئیں، بارش کے حوالے سے پوری اسسمنٹ کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میئر کراچی نے مزید فنڈنگ کا کہا ہے، فنڈنگ مہیا کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک کی داخلی صورتِ حال سے نمٹنے کیلئے سب متحد ہیں، ایک منتخب وزیر اعلیٰ کی گفتگو کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، اپنی ذاتی رنجشوں کو پیچھے رکھ کر ملکی مسائل حل کرنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں، فلسطین میں اسرائیلی بربریت قابل مذمت ہے، عالم اسلام کو متحد ہوکر مسلمان مخالف قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!