اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے افریقہ پر قرضوں کی ادائیگی کے دباؤ کو کم کرنے...

چین نے افریقہ پر قرضوں کی ادائیگی کے دباؤ کو کم کرنے میں مدد کی ہے، وزارت خارجہ

بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے  کہا ہے کہ چین افریقہ میں کبھی بھی بڑا قرض دہندہ نہیں رہا ہے اور اس نے ہمیشہ دو طرفہ اور کثیر الجہتی چینلز کے ذریعے افریقہ کے قرضوں کی ادائیگی کے دباؤ کو کم کرنے میں فعال طور پر مدد کی ہے۔

ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات  پریس کانفرنس میں ایک متعلقہ سوال کے جواب میں کہی۔

ماؤ نے کہا کہ عالمی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق افریقہ کے خودمختار غیر ملکی قرضوں میں کثیر الجہتی اور نجی قرض دہندگان کا حصہ 80 فیصد ہے جبکہ دوطرفہ قرضوں کا حصہ  بہت کم  ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود  چین نے ہمیشہ دو طرفہ اور کثیر الجہتی چینلز کے ذریعے افریقہ کے قرضوں کی ادائیگی کے دباؤ کو کم کرنے میں فعال طور پر مدد کی ہے، درحقیقت چین جی 20 ڈیبٹ سروس معطلی اقدام میں سب سے بڑا شراکت دار ہے۔

ماؤ نے مزید کہا کہ چین افریقہ تعاون فورم (ایف او سی اے سی)   2024 کے سربراہ اجلاس میں منظور کردہ  لائحہ عمل  میں چین نے قرضوں میں ریلیف کے مخصوص اقدامات بھی پیش کیے۔

ترجمان نے افریقہ کے ساتھ چین کے تعاون کی  ان متعدد خصوصیات پر بھی  روشنی ڈالی جس کا خلاصہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے سربراہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے ملاقات میں کیا تھا۔

انہوں نے  کہا کہ  اول، چین  افریقہ کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا اور خلوص دل سے مدد فراہم کرتا ہے۔ دوسرا،چین ا فریقہ کی ترقی کی ضروریات پوری کرتا ہے اور افریقہ کی آزاد انہ ترقیاتی صلاحیتوں کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ تیسرا،  چین  جغرافیائی سیاسی کھیلوں میں ملوث نہیں ہے، افریقہ میں حزب اختلاف کیمپ قائم کرنے کی مخالفت کرتا ہے  اور وہ افریقہ کو ذاتی فائدے کے لئے بھی  استعمال کرنے کے خلاف ہے.

ترجمان نے کہا کہ درحقیقت 24 سال قبل اپنے قیام کے بعد سے  ایف او سی اے سی نے افریقہ کی ترقی کو فروغ دینے اور افریقہ میں لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب افریقہ کو ترقی کی رکاوٹوں کو دور کرنے اور قرضوں کے مسئلے کو بنیادی طور پر حل کرنے میں مدد کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!