پیر, اگست 11, 2025
تازہ ترینزیمبیا کے سب سے بڑے تجارتی میلے میں چینی برقی گاڑیاں توجہ...

زیمبیا کے سب سے بڑے تجارتی میلے میں چینی برقی گاڑیاں توجہ کا مرکز بن گئیں

چینی گاڑیوں کی تقسیم کار کمپنی ٹی آئی ایم موٹرز نے زیمبیا کے 97ویں زرعی و تجارتی میلے میں بجلی سے چلنے اور ایندھن بچانے والی اپنی جدید ترین گاڑیوں کو نمائش کے لئے پیش کیا۔ اس سے جنوبی افریقہ کے اس ملک میں نئی توانائی والی چینی گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی واضح ہو رہی  ہے۔

زیمبیا کے دارالحکومت لوساکا میں 30 جولائی سے 4 اگست تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کے دوران کمپنی نے دو نئے ماڈل ’’ایم جی زیڈ ایس الیون‘‘ اور ’’ایم جی ایچ ایس‘‘ متعارف کرائے جنہیں مقامی لوگوں اور صنعت سے وابستہ افراد نے بھرپور توجہ سے دیکھاہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): کینٹے سونگ، سیلز منیجر، ٹی آئی ایم موٹرز زیمبیا لمیٹڈ

"ہم یہاں سے آغاز کریں گے اور مستقبل میں مزید چینی ساختہ گاڑیاں زیمبیا کی منڈی میں متعارف کرائیں گے تاکہ یہاں کی مقامی منڈی چینی مسافر گاڑیوں کے برانڈز کو اپنانے کی جانب مائل ہو۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): کلفرڈ سمباؤ، سیلز اینڈ مارکیٹنگ منیجر، ٹی آئی ایم موٹرز زیمبیا لمیٹڈ

"ہم جو گاڑیاں فروخت کر رہے ہیں وہ نہ صرف کم قیمت ہیں بلکہ زیمبیا کی منڈی کے لئے معاشی لحاظ سے بھی موزوں ہیں۔ یہ گاڑیاں زیمبیا کی زمین، سڑکوں اور مقامی حالات سے ہم آہنگ ہیں۔”

لوساکا، زیمبیا سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!