پیر, اگست 11, 2025
پاکستاناین اے 129 ضمنی الیکشن: حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی منظور

این اے 129 ضمنی الیکشن: حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی منظور

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما حماد اظہر کے لاہور کے حلقہ این اے 129 میں ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

لاہور کے حلقہ این اے 129 میں ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی ہے اور ریٹرننگ افسر نے کاغذات کی جانچ کے بعد امیدواروں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔

فہرست کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود، حافظ نعمان اور مہر اشتیاق احمد کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق این اے 129 میں ضمنی الیکشن 18 ستمبر کو منعقد ہوگا۔

2024 کے عام انتخابات میں اس حلقہ سے سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت سے آزاد امیدوار کے طور پر 103718 ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹی تھی۔

میاں اظہر کی وفات کے بعد یہ نشست دوبارہ خالی ہوئی جس کے نتیجے میں ضمنی الیکشن کا انعقاد ہو رہا ہے۔

حماد اظہر کا ردعمل

کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد اپنے ردعمل میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ وہ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے کے حکم کے منتظر ہیں ۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ ’ میرے حلقے میں اس وقت تحریک انصاف کے حق میں الحمدللہ یک طرفہ ماحول ہے لیکن اس پارلیمان کی کوئی حیثیت نہیں، اس میں 2/3 ممبران وہ ہیں جو بری طرح الیکشن ہارے اور فارم 47 کی بھونڈی جعل سازی سے ایوان میں بطور اداکار بٹھائے گئے، البتہ عمران خان کے حکم کا منتظر ہوں۔‘

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!