پیر, اگست 11, 2025
پاکستانپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

11 روز میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد 16 اگست سے پاکستان میں بھی پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ گیارہ روز میں عالمی منڈی میں امریکی خام تیل پانچ ڈالر 71 سینٹ سستا ہوا،  امریکی خام تیل کی فی بیرل ٹریڈ 69.26 ڈالر سے کم ہو کر 63.48 ڈالر پر آ گئی، جبکہ 11 روز میں برطانوی برینٹ کی فی بیرل قیمت میں 5 ڈالر 72 سینٹ کی کمی  ہوئی ، برطانوی برینٹ 71.70 ڈالر سے کم ہو کر 65.98 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کررہا ہے ۔

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 15 اگست کوکیاجائےگا، قیمتوں کے تعین کی حتمی ورکنگ اوگرا 15 اگست کووزارت خزانہ کوبھجوائےگا، وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےیاکم کرنےکی مجاز ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کےبعدوزارت خزانہ کی جانب سےنوٹیفیکیشن جاری ہوگا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!