پشاور: چارسدہ میں ڈینگی سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی وائرس نے تیزی سے سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔
ڈی ایچ او چارسدہ ڈاکٹر واسع اللہ نے بتایا ہے کہ چارسدہ میں اب تک ڈینگی کے 42 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے ایک سجاد نامی ایک مریض پیر کی صبح انتقال کرگیا ۔
