لاہور: مقبول اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ اگر مجھے کسی تاریخی شخصیت کے ساتھ کھانے پر جانے کا موقع ملے تو میں اس کے لیے علامہ اقبال کا انتخاب کروں گی کیونکہ میرے نام میں بھی اقبال آتا ہے، اسی لیے وہ ان کا انتخاب کر وں گی۔
ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کچھ سوشل میڈیا صارفین انہیں انسٹاگرام پر بڑے عجیب و غریب پیغامات بھیجتے ہیں، انہیں بیوی کہہ کر مخاطب کرتے ہیں اور ان سے ان کی خیریت اور کھانے وغیرہ کے بارے میں دریافت کرتے ہیں، اس قسم کے لوگوں کا جہنم میں ایک الگ ہی مقام ہونے والا ہے۔
اداکارہ کے مطابق بعض دفعہ ڈراموں کے سیٹ پر ان کے منہ سے کچھ غلط نکل جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ شرمندہ ہوجاتی ہیں، پھر فورا ان کے دل میں یہی خیال آتا ہے کہ اکیلے میں کہنا چاہیے تھا، سب کے سامنے کیوں کہہ دیا۔
