ٹرینیڈاڈ: ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل ہو گا، یہ میچ برائن لارا سٹیڈیم، تاروبا، ٹرینیڈاڈمیں کھیلا جائے گا۔
یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں میچ سمیت سیریز میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔
تین و ن ڈے میچوں کی سیریز میں مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان گرین شرٹس کی قیادت کریں گے جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم کو شائی ہوپ لیڈ کریں گے۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی -20 بین الاقوامی میچوں کی سیریز مکمل ہوچکی ہے جو پاکستان کی ٹیم نے 2-1سے جیت لی تھی۔
