وارسا: امریکا کے 27 سالہ سائیکلسٹ برینڈن میکنلٹی نے ٹوور ڈی پولونے سائیکل ریس 2025 کا ایڈیشن جیت لیا۔
ٹوور ڈی پولونے سائیکل ریس کے ساتویں اور آخری مرحلے میں سائیکل سواروں نے پولینڈ میں ویلیکزکا سے ویلیکزکا تک 12.5 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔امریکا کے 27 سالہ سائیکلسٹ برینڈن میکنلٹی نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
برینڈن میکنلٹی نے ساتویں مرحلے کا 12.5 کلومیٹر پر مشتمل مطلوبہ فاصلہ 14منٹ اور31سیکنڈز میں طے کرکے نہ صرف ساتواں مرحلہ اپنے نام کیا بلکہ مجموعی برتری بھی حاصل کرتے ہوئے ٹوور ڈی پولو سائیکل ریس 2025کا ٹائٹل بھی جیت لیا۔ روس کے ساتویں اور آخری مرحلے میں اٹلی کے سائیکلسٹ لورینزو میلیسی دوسرے جبکہ اٹلی کے ہی سائیکل سوار میٹیو سوبریرو تیسرے نمبر پر رہے۔
ٹیم یو اے ای ٹیم ایمریٹس ایکس آر جی کے 27 سالہ امریکی سائیکلسٹ برینڈن میکنلٹی نے کہا ہے کہ وہ ٹور ڈی پولونے سائیکل ریس 2025 کا ایڈیشن جیتنے پر بہت خوش ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید فتوحات حاصل کریں گے۔
