چین 1997 سے سنکیانگ میں "پئیرنگ اسسٹنس” کے نام سے ایک پروگرام نافذ کر رہا ہے، جس کے تحت ملک کے مختلف علاقوں سے مالی، تکنیکی اور انسانی وسائل سنکیانگ کے مختلف شعبوں کو فراہم کیے جا رہے ہیں۔
سال 2010 میں "پئیرنگ اسسٹنس” پروگرام کا نیا مرحلہ شروع کیا گیا، جس میں مرکزی و ریاستی ادارے، مرکزی حکومت کے ماتحت ریاستی ملکیتی ادارے، 18 صوبے، بلدیاتی حکومتیں اور شین ژین شہرشامل کیے گئے ہیں۔
اس بین العلاقائی کوشش کے تحت 80 فیصد امدادی فنڈز اضلاع اور نچلی سطح پر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خرچ کیے جا رہے ہیں۔ یہ حکمت عملی اب پسماندہ معاشی علاقوں میں خوشحالی اور استحکام کے لیے ایک قومی پالیسی کا درجہ اختیار کر چکی ہے۔
مسلسل امداد کی بدولت، سنکیانگ میں معیاری اقتصادی ترقی کی رفتار تیز ہوئی ہے۔
سال 2024 میں، سنکیانگ کی علاقائی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) دو ٹریلین یوآن (تقریباً 278 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گئی ہے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 6.1 فیصد زیادہ ہے۔
رواں سال، سنکیانگ نے اپنی جی ڈی پی میں سالانہ تقریباً 6 فیصد اضافے کا ہدف مقرر کیا ہے، جیسا کہ حکومتی ورک رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے۔
ارومچی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
——————————–
آن سکرین ٹیکسٹ:
چین کا "پیئرنگ اسسٹنس” پروگرام سنکیانگ کی ترقی میں کلیدی کردار
1997 سے جاری امدادی منصوبے سے سنکیانگ کو مالی، تکنیکی و افرادی قوت کی معاونت
2010 میں نئی مہم کے تحت 18 صوبے اور ریاستی ادارے شامل کیے گئے
80 فیصد فنڈز مقامی سطح پر عوامی فلاح کے منصوبوں پر خرچ کیے جا رہے ہیں
"پیئرنگ اسسٹنس” چین کی قومی حکمت عملی بن چکی ہے
مسلسل امداد سے سنکیانگ کی معیاری معاشی ترقی میں تیزی
2024 میں سنکیانگ کا جی ڈی پی 2 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا
گزشتہ برس جی ڈی پی میں 6.1 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ
2025 کے لیے جی ڈی پی میں 6 فیصد سالانہ ترقی کا ہدف مقرر

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link