اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانوزیراعلی بلوچستان کی بس مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت

وزیراعلی بلوچستان کی بس مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں بس مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں پر حملہ ریاست پر حملہ ہے، جواب انتہائی سخت ہوگا، قاتلوں کو زمین کے اندر بھی چھپنے نہیں دیں گے، بلوچستان کی مٹی میں بہایا گیا بے گناہوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔

جاری مذمتی بیان میں میر سرفراز بگٹی نے مستونگ کے علاقے سرہ ڈاکئی میں نہتے مسافروں کے سفاکانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے فتنہ الہندوستان کی کھلی دہشتگردی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ شناخت کر کے معصوموں کا قتل ناقابل معافی جرم ہے ،اس کا جواب سخت، فیصلہ کن اور فوری ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے انسانیت نہیں بلکہ بزدل درندوں کا چہرہ دکھایا ہے، بلوچستان کی مٹی میں بہایا گیا بے گناہوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، ریاست ان قاتلوں کو زمین کے اندر بھی چھپنے نہیں دے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کو تباہ کرنے کی ہر کوشش کو طاقت، عزم اور اتحاد سے کچلا جائے گابلوچستان کی ترقی، استحکام اور یکجہتی کے دشمنوں کوہر صورت انجام تک پہنچائینگے۔

وزیراعلی نے جاں بحق شہریوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہمی کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے اس عزم کیساتھ سرگرمِ عمل ہیں کہ ملک دشمنوں کو کوئی جائے پناہ نہیں دی جائے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!