پی ڈی ایم اےپنجاب نےڈیرہ غازی خان اورراجن پور کےرودکوہیوں میں فلڈ کاالرٹ جاری کردیا۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) پنجاب نے الرٹ جاری کرتے ہوئے ڈیرہ غازی خان اور راجن پور رود کوہیوں میں درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے،کمشنرڈیرہ غازی خان کوممکنہ صورتحال بارے الرٹ جاری دی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی الرٹ جاری کر دیا ہے جس میں ریسکیو 1122کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔
