لاہور: چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا ہے کہ ایشیا کپ بھارت میں ہونا ہے تاہم حکومت سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لے گی، اگر اطمینان نہ ہوا تو پاکستان ٹیم کو کسی صورت خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ جیسے آپریشن سندور میں بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، ویسے ہی پاکستان ہاکی ٹیم کی خواہش ہے کہ وہ بھارت کو اسی کی سرزمین پر شکست دے۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ ہاکی 27 اگست سے بھارت کے شہر راجگیر میں شروع ہوگا۔
انہوں نے کہا جس طرح کرکٹ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے لابنگ کی تھی ہم بھی اسی لائن پر کام کررہے ہیں۔
رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا فیصلہ کھیل کے بہترین مستقبل کیلئے ہو گا۔واضح رہے آر ایس ایس کی جانب سے پاکستان ہاکی ٹیم کی تصاویر لگاکر پاکستان ہاکی کھلاڑیوں کا دھمکایا جارہا ہے ۔
