تھیان جن کی آف شور آئل انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ کینلی 2-10 آئل فیلڈ کو ترقی دینے کے پہلے مرحلے کے طور پر مرکزی پروسیسنگ پلیٹ فارم کی فلوٹ اوور تنصیب کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے۔ اس تنصیب سے بوہائی کے علاقے میں آف شور تیل و گیس پلیٹ فارمز کے حجم اور وزن کے سابقہ تمام ریکارڈ بھی ٹوٹ گئے ہیں۔
مرکزی پروسیسنگ پلیٹ فارم تین منزلوں اور 8 ستونوں پر قائم ایک کثیرالافعال آف شور ڈھانچہ ہے جہاں پیداوار اور رہائشی سہولیات کو یکجا کیا گیا ہے۔ اس کی اونچائی 22.8 میٹر ہے اور ڈیزائن وزن 20 ہزار ٹن سے زیادہ ہے۔ اس بات نے اسے بوہائی سمندر میں سب سے بھاری اور سب سےبڑا آف شور تیل و گیس پلیٹ فارم بنا دیا ہے۔
فلوٹ اوور آپریشن کے دوران، منصوبے کی ٹیم نے مرکزی آپریشن کشتی پر 3 بیڈو پوزیشننگ سسٹمز نصب کئے جو مصنوعی ذہانت کے الگورتھمز سے لیس تھے۔ یہ نظام انسٹالیشن کے لئےملی میٹر سطح کی اینٹی کولیژن ریڈار صلاحیت فراہم کرتے ہیں۔
متعدد ٹگ بوٹس نے کشتی کو کنٹرول کرنے کے لئے مل کر کوششیں کیں۔ انہوں نے ایک ہی کوشش میں پلیٹ فارم کو درست مقام پر نصب کیا۔ یہ کارنامہ پیچیدہ سمندری حالات میں بڑے آف شور آئل اینڈ گیس پلیٹ فارمز کی فلوٹ اوور انسٹالیشن کا نیا ریکارڈ قرار پایا ہے۔
کینلی 2-10 آئل فیلڈ تھیان جن سے تقریباً 245 کلومیٹر دور بوہائی سمندر کے جنوبی پانیوں میں تقریباً 20 میٹر کی اوسط گہرائی میں واقع ہے۔یہ چین کے آف شور علاقوں میں اب تک دریافت ہونے والا سب سے بڑا چٹانی نوعیت کا تیل کا میدان ہےجس کے ثابت شدہ ذخائر 10 کروڑ ٹن سےمتجاوز ہیں۔
اب تک چین نے مجموعی طور پر 50 بڑے آف شور پلیٹ فارمز کی فلوٹ اوور تنصیبات مکمل کی ہیں۔ ان آف شور پلیٹ فارمز کی زیادہ سے زیادہ فلوٹ اوور صلاحیت 32 ہزار ٹن ہے جبکہ مجموعی فلوٹ اوور وزن 6 لاکھ ٹن سے زیادہ ہے۔
فلوٹ اوور تکنیکوں کی مختلف اقسام، آپریشن کی پیچیدگی اور تکنیکی مہارت نے چین کو اس شعبے میں دنیا کے صفِ اول کے ممالک میں شامل کر دیا ہے۔
تھیان جن، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link