اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی محققین نے پہننے کے قابل آلات کے لیے اعلیٰ کارکردگی کا...

چینی محققین نے پہننے کے قابل آلات کے لیے اعلیٰ کارکردگی کا حامل لچکدار تھرمو الیکٹرک مواد تیار کر لیا

روزنامہ سائنس و ٹیکنالوجی  نے رپورٹ دی ہے کہ چینی محققین نے ایک انتہائی مئوثر اور لچکدار باریک فلم مواد تیار کیا ہے جو بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہےاور یہ پہننے کے قابل اسمارٹ آلات کے لیے لچکدار توانائی کی ٹیکنالوجی میں ایک بڑی پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی محققین نے بجلی پیدا کرنے کے لیے ایک انتہائی موثر، لچکدارباریک فلم کا مواد تیار کیا ہے جو پہننے کے قابل سمارٹ آلات کے لیے لچکدار پاور ٹیکنالوجی میں ایک بڑی پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔

 روزنامہ سائنس و ٹیکنالوجی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ سمارٹ گھڑیوں اور فٹنس ٹریکرز جیسے پہننے کے قابل آلات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں لیکن ان کا بیٹریوں پر  انحصار ہےجس کے لیے بار بار تبدیلی یا چارجنگ کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ وسیع پیمانے پر اپنائے جانے میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

تھرمو الیکٹرک ٹیکنالوجی  جسم کی حرارت کو براہ راست بجلی میں تبدیل کرتی ہے،یہ اپنی حفاظت، ماحول دوستی اور میکینیکل اجزاء کی عدم موجودگی کی وجہ سے ایک مثالی حل پیش کرتی ہے، تاہم موجودہ لچکدار تھرمو الیکٹرک مواد کم کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور زیادہ تر بجلی پیدا کرنے والے آلات ایسے پلینر ڈھانچے استعمال کرتے ہیں جو الیکٹرانک آلات کے لیے مناسب بجلی پیدا کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔

 چینی اکیڈمی آف سائنسز کے تحت الیکٹریکل انجینئرنگ کے شعبے نے ایک کیمیائی محلول کے طریقے سے عمدہ چاندی سیلینائیڈ  نینو وائرز تیار کیں۔ ان نینو وائرز کو گرافین کے ساتھ ملا کر ایک چھید دار نائیلون کے سبسٹریٹ پر لگایا گیا۔

 فلٹریشن اور تیز رفتار  ہاٹ پریسنگ کی تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے ٹیم نے ایک انتہائی اعلیٰ کارکردگی والی، لچکدار توانائی پیدا کرنے والی فلم تیار کی۔

 اس کے جدید ڈھانچے کی بدولت چاندی سیلینائیڈ پر مبنی لچکدار تھرمو الیکٹرک آلات کے لیے اب تک کی سب سے زیادہ طاقت کی کثافت  حاصل کی گئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!