چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے شہر کائی لی میں ہائی لو اختراعی سٹوڈیو کی بانی اور کڑھائی کی ماہر وانگ یونان (بائیں) لائیو سٹریم میں آن لائن ناظرین کو میاؤ کڑھائی کی تکنیک سکھا رہی ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین میں لائیو سٹریم ای-کامرس کی نگرانی اور انتظام سے متعلق ضوابط پر عوامی رائے طلب کی جا رہی ہے۔
مںڈی کے ضوابط کی ریاستی انتظامیہ نے بتایا کہ اس نے ان ضوابط کا مسودہ چین کی سائبر سپیس انتظامیہ کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے تاکہ لائیو سٹریم ای-کامرس کی موثر نگرانی کی جا سکے، صارفین اور کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کیا جا سکے اور اس شعبے کی صحت مند ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔
ضوابط کے مطابق لائیو سٹریم ای-کامرس پلیٹ فارمز کے آپریٹرز پر لازم ہوگا کہ وہ لائیو سٹریم روم کے آپریٹرز، مارکیٹنگ خدمات کے اداروں اور مارکیٹنگ اہلکاروں کی شناخت اور اہلیت کی جانچ کے عمل کو مزید مضبوط بنائیں۔
لائیو سٹریم مارکیٹنگ اہلکاروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ مصنوعات یا خدمات کا حقیقی، درست اور مکمل انداز میں تعارف پیش کریں اور صارفین کو کسی قسم کی دھوکہ دہی یا گمراہی میں نہ ڈالیں۔
منڈی کی ریاستی انتظامیہ نے کہا کہ ای-کامرس پلیٹ فارمز کے آپریٹرز کو مارکیٹ نگرانی یا انٹرنیٹ سے متعلق قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف اقدامات کے لئے متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ انتظامیہ نے زور دیا کہ قانونی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے کی صورت میں قانونی نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔
