اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسنکیانگ سے چھونگ چھنگ تک بجلی فراہمی کے لئے نیا الٹرا ہائی...

سنکیانگ سے چھونگ چھنگ تک بجلی فراہمی کے لئے نیا الٹرا ہائی وولٹیج منصوبہ فعال

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار خطے کے علاقے ہامی میں عملے کا ایک رکن ہامی-چھونگ چھنگ 800 ± کےوی الٹرا ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ ٹرانسمیشن منصوبے کی تاروں کے معائنے کے لئے ڈرون استعمال کررہا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)پلک جھپکتے ہی محض 0.007 سیکنڈ کے اندر چین کے ہوا اور شمسی توانائی سے مالامال سنکیانگ ویغور خود مختار خطے میں پیدا ہونے والی بجلی توانائی کی طلب سے بھرپور چھونگ چھنگ بلدیہ تک پہنچا دی گئی، جو 2260 کلومیٹر دور واقع ہے۔

چین کی سٹیٹ گرڈ کارپوریشن نے منگل کے روز 800 ± کےوی الٹرا ہائی وولٹیج (یوایچ وی) ڈائریکٹ کرنٹ ٹرانسمیشن منصوبے   کی فعالیت کا اعلان کیا جو سنکیانگ کے علاقے ہامی کو چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ سے ملاتا ہے۔

یہ سنکیانگ سے ملک کے دیگر حصوں تک بجلی کی ترسیل کے لئے چین کا تیسرا بڑا منصوبہ ہے۔

سنکیانگ چین کے مغرب سے مشرق تک بجلی کی ترسیل کے پروگرام میں ایک اہم توانائی فراہم کرنے والا مرکز ہے۔ نئی ترسیلی لائن سالانہ 36 ارب کلو واٹ آور سے زیادہ بجلی چھونگ چھنگ کے پاور لوڈ سنٹر تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے، جس میں سے نصف سے زائد بجلی نئے توانائی ذرائع سے حاصل ہوتی ہے۔ نئی توانائی کے اطلاق کا مطلب تقریباً 60 لاکھ ٹن کوئلے کی بچت اور تقریباً ایک کروڑ60 لاکھ ٹن سی او ٹو کے اخراج میں کمی ہے۔

سٹیٹ گرڈ کارپوریشن کے مطابق یہ منصوبہ سنکیانگ اور چھونگ چھنگ میں اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوگا، علاقائی مربوط ترقی کو فروغ دے گا، دیہی بحالی میں سہولت فراہم کرے گا اور عوامی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔

اس لائن کے نکتہ آغاز ہامی میں 2024 کے آخر تک اس کے پاور گرڈ میں نئی توانائی کی نصب شدہ صلاحیت تقریباً 2کروڑ 30لاکھ کلو واٹ تک پہنچ گئی۔

چھونگ چھنگ جو اس لائن کا اختتامی مرکز ہے اور تقریباً 3کروڑ 20لاکھ آبادی رکھتا ہے، بنیادی توانائی کی کمی کا سامنا کر رہا ہے۔ یہ چین کے مغربی حصے کا واحد صوبائی سطح کا علاقہ ہے جو توانائی کا خالص درآمد کنندہ ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سنکیانگ کی مجموعی نصب شدہ بجلی کی صلاحیت 20کروڑ 10لاکھ کلو واٹ تک پہنچ چکی ہے جس میں سے 11کروڑ 20لاکھ کلو واٹ یا 55.72 فیصد بجلی قابل تجدید توانائی سے حاصل ہوتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!