اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین باہمی مفید نتائج کے لئے آنے والےمزید غیر ملکی کاروباروں کا...

چین باہمی مفید نتائج کے لئے آنے والےمزید غیر ملکی کاروباروں کا خیر مقدم کرتا ہے، چینی ترجمان

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چاہے بیرونی ماحول میں کوئی بھی چیلنج سامنے آئے، چین کی مینوفیکچرنگ کی دنیا بھر میں ضرورت برقرار رہے گی اور چینی منڈی ہمیشہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئےکشش کا مرکز بنی رہے گی-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین مزید غیر ملکی کاروباری اداروں کا خیرمقدم کرتا ہے کہ وہ عالمی نکتہ نظر کے ساتھ چین آئیں اورباہمی مفید نتائج حاصل کریں جبکہ ملک نئی معیاری پیداواری قوتوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔

ترجمان لِن جیان نے معمول کی نیوز بریفنگ میں حالیہ عرصے میں چین میں غیر ملکی کمپنیوں کی مسلسل سرمایہ کاری سے متعلق سوال پر کہا کہ یہ حقیقت کہ زیادہ سے زیادہ غیر ملکی کمپنیاں چین پر بھروسہ کر رہی ہیں، اس بات کا ثبوت ہے کہ چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور کشادگی کس قدر پائیدار اور قابل اعتماد ہے اور عالمی برادری اس کی کتنی قدر کرتی ہے۔ لِن جیان نے مزید کہا کہ یہ رجحان چین کی نئی معیاری پیداواری قوتوں اور اختراعی نظام کی جانب سے پیدا ہونے والے زبردست تحرک کا نتیجہ بھی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ادارہ جاتی کشادگی کی رفتار تیز کرنے کی غرض سے چین نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے استحکام کے لئے 2025 ایکشن پلان کا آغاز کیا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے حوصلہ افزا صنعتوں کی فہرست پر نظر ثانی اور توسیع کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ نئی پالیسی مراعات اعلیٰ درجے کی مینوفیکچرنگ، ڈیجیٹل معیشت اور دیگر جدید شعبہ جات پر محیط ہیں۔ رواں سال کے پہلے 5 مہینوں میں 73ہزار سے زائد غیر ملکی کمپنیوں نے چین میں درآمدات و برآمدات انجام دیں جو گزشتہ 5 برسوں کی بلند ترین سطح ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!