اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی طیارہ بردار بیڑوں کی مغربی بحرالکاہل میں تربیتی مشقیں

چینی طیارہ بردار بیڑوں کی مغربی بحرالکاہل میں تربیتی مشقیں

چین کے طیارہ بردار بیڑے لیاؤ نِنگ اور شان ڈونگ جنوبی بحیرہ چین میں دوہرے طیارہ بردار بیڑے کی مشق میں شریک ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے 2 طیارہ بردار بیڑوں کی فارمیشنز لیاؤ نِنگ اور شان ڈونگ نے حال ہی میں مغربی بحرالکاہل اور دیگر سمندری علاقوں میں تربیتی مشقیں کی ہیں۔

چینی بحریہ کے ترجمان وانگ شوئے مینگ نے کہا کہ ان دونوں طیارہ بردار بیڑوں کی مشقوں کا مقصد دور دراز سمندروں میں حفاظتی صلاحیت اور مشترکہ جنگی قابلیت کو جانچنا تھا۔

وانگ نے کہا کہ اس معمول کی تربیت کا اہتمام سالانہ شیڈول کے مطابق کیا گیا ہے جو بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے مطابق ہے اور یہ کسی مخصوص ملک یا ہدف کے خلاف نہیں ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!