اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینایک لاکھ 10ہزار سفر:چین-یورپ مال بردار ٹرین سروس کی نئی پیش رفت

ایک لاکھ 10ہزار سفر:چین-یورپ مال بردار ٹرین سروس کی نئی پیش رفت

چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے شہر شی آن میں گاڑیوں، مشینی پرزوں اور گھریلو آلات سے لدی ہوئی چین-یورپ مال بردار ٹرین ایکس 8489 جرمنی کے شہر ڈوئس برگ روانہ ہو رہی ہے۔(شِنہوا)

جنان(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ سے منگل کی صبح ایک لاکھ 10ہزار ویں چین-یورپ مال بردار ٹرین روانہ ہوئی جو سروس کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل کی عکاس ہے۔

جنان ریلوے لاجسٹکس سنٹر کی جیاؤژو شاخ کے ایک عہدیدار گاؤ یی تیان نے بتایا کہ 55 کنٹینرز سے بھری اس ٹرین میں تقریباً 2 کروڑ یوآن (تقریباً 27 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالر) مالیت کے ایل سی ڈی مانیٹر اور ریفریجریٹرز سمیت گھریلو آلات لدے ہیں۔ یہ چین-منگولیا سرحد پر سب سے بڑی زمینی بندرگاہ، شمالی اندرونی منگولیا کی ایرن ہاٹ بندرگاہ کے ذریعے چین سے نکلے گی اور 17 دنوں میں یورپ پہنچے گی۔

ایک عینی شاہد کے طور پر گاؤ نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران چین-یورپ مال بردار ٹرین سروس میں نہ صرف حجم بلکہ رسائی، کارگو کے تنوع اور کارکردگی میں بھی ڈرامائی توسیع ہوئی ہے۔ شان ڈونگ میں بین الاقوامی لاجسٹک نیٹ ورک نے نہ صرف چینی برآمدات بلکہ جاپان، جمہوریہ کوریا اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک سے سرحد پار سامان بھی منتقل کیا ہے۔

گاؤ نے مزید کہا کہ میرا ماننا ہے کہ یہ ٹرینیں مزید چینی ساختہ مصنوعات کی ترسیل جاری رکھیں گی جبکہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں شریک ممالک اور وہاں کے لوگوں کے لئے بہتر خدمات فراہم کریں گی۔

اب تک کل 128 چینی شہروں نے چین-یورپ مال بردار ٹرین سروس شروع کی ہے جو 26 یورپی ممالک کے 229 شہروں اور 11 ایشیائی ممالک کے 100 سے زائد شہروں تک پہنچ رہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!