اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلامریکہ میں احتجاجی مظاہرے لاس اینجلس سے درجنوں دیگرشہروں تک پھیل گئے

امریکہ میں احتجاجی مظاہرے لاس اینجلس سے درجنوں دیگرشہروں تک پھیل گئے

امریکی ریاست کیلیفورنیاکی کاؤنٹی لاس اینجلس میں لاس اینجلس فیڈرل ڈیٹینشن سنٹر کے سامنے پولیس اہلکار مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔(شِنہوا)

نیویارک (شِنہوا) ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن کریک ڈاؤن کے خلاف مظاہرے لاس اینجلس سے آگے بڑھ کر کم از کم 2 درجن شہروں تک پھیل چکے ہیں جہاں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

لاس اینجلس میں مظاہرین نے کچھ وقت کے لئے 101 فری وے پر ٹریفک روک دی جبکہ شکاگو میں بڑی تعداد میں لوگ شہر کے مرکزی علاقے کی کئی اہم شاہراہوں پر مارچ کرتے نظر آئے جس کے باعث ٹریفک متاثر ہوئی۔ پولیس ہیلی کاپٹر سے مظاہرین کی نگرانی کرتی رہی جب کہ مظاہرین رکی ہوئی بسوں کے درمیان سے گزر رہے تھے۔  شکاگو ٹرانزٹ اتھارٹی (سی ٹی اے) کی ایک بس پر پولیس اور امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے خلاف نعرے درج تھے۔ شکاگو ٹریبون کے مطابق فوری طور پر کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔

اسی طرح کے مناظر نیویارک میں بھی دیکھنے میں آئے جہاں درجنوں مظاہرین نے لوئر مین ہٹن میں واقع وفاقی امیگریشن عمارت کے قریب سے مارچ کا آغاز کیا۔ اٹلانٹا میں تقریباً ایک ہزار مظاہرین نے بوفورڈ ہائی وے کے کنارے مارچ کیا جن میں سے کئی سو بعد میں ڈوراویل شہر میں داخل ہوگئے جس پر مقامی پولیس کے ساتھ فوری تناؤ پیدا ہو گیا۔

دیگر شہروں جیسے سان فرانسسکو، سیئتل، ہوسٹن، ڈیلاس، سان انتونیو اور واشنگٹن ڈی سی میں بھی مظاہرے ہوئے جن میں پولیس کی موجودگی اورکشیدگی کی سطح مختلف رہی۔

این بی سی نیوز کے مطابق نیویارک اور سان فرانسسکو میں درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ ہوسٹن اور سان انتونیو کے مظاہرےزیادہ تر پرامن رہے۔

آسٹن میں مقامی پولیس نے خبردار کیا کہ شہری مظاہروں کے باعث سڑکوں پر بڑی تعداد میں پیدل افراد کی موجودگی سے ہوشیار رہیں۔

یہ مظاہرے ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب کیلیفورنیا میں مقامی امیگریشن نفاذ کے لئے فوجی قوت کے استعمال پر سیاسی اور قانونی کشمکش مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!