انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔
آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کےمطابق آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کا پہلا،بھارت کے ابھیشک شرما دوسرے نمبر پر آگئے،پاکستان کےبابراعظم 12 ویں، محمد رضوان 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
بولرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے،انگلینڈ کےعادل رشید 2 درجہ بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے،ٹاپ 10 ٹی ٹوئنٹی بولرز میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں،حارث رؤف کی 19ویں اور عباس آفریدی کی 20 ویں پوزیشن ہے،
اس کے علاوہ ٹی 20 آل راؤنڈرز رینکنگ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
