اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلسری لنکا، بس کے پہاڑ سے گرنے کے باعث مرنے والوں کی...

سری لنکا، بس کے پہاڑ سے گرنے کے باعث مرنے والوں کی تعداد 15 ہوگئی

سری لنکا کے شہر پولوناروا کے قریب ایمبولینس ہیلی کاپٹر کے زخمیوں کو لیکر  اسپتال جارہی ہے۔ (شِنہوا)

کولمبو(شِنہوا) سری لنکا کے وسطی صوبے کوٹ مالے میں اتوار کی صبح ایک بس کے چٹان سے نیچے گرنے کے باعث مرنے والوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لئے علاقائی اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا اور حادثے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

سری لنکا میں اکثر سڑک حادثات ہوتے رہتے ہیں اورسرکاری اعدادوشمار کے مطابق زیادہ تر واقعات میں بسیں حادثات کا شکار ہوئی ہیں۔

اس سے قبل پولیس نے بتایا تھا کہ رواں سال 2 اپریل تک 565 مہلک سڑک حادثات میں 592 سری لنکن شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!